Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4065 (مشکوۃ المصابیح)
[4065] متفق علیہ، رواہ البخاري (5477) و مسلم (1/ 1929)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْہُ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّا نُرْسِلُ الْكِلَابَ الْمُعَلَّمَةَ قَالَ: ((كُلْ مَا أَمْسَكْنَ عَلَيْكَ)) قُلْتُ: وَإِنْ قَتَلْنَ؟ قَالَ: ((وَإِنْ قَتَلْنَ)) قُلْتُ: إِنَّا نَرْمِي بِالْمِعْرَاضِ. قَالَ: ((كُلُّ مَا خزق وَمَا أصَاب بعرضہ فَقتلہ فَإِنَّہُ وقيذ فَلَا تَأْكُل))
عدی بن حاتم ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے عرض کیا،اللہ کے رسول! ہم (شکار کے لیے) سدھائے ہوئے کتے چھوڑتے ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اس نے جو تمہارے لیے پکڑا ہے کھا لیں۔‘‘ میں نے عرض کیا،اگر وہ مار ڈالیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اگرچہ وہ مار ڈالیں۔‘‘ میں نے عرض کیا: ہم معراض (پروں کے بغیر تیر) پھینکتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اگر وہ نوک کی طرف سے شکار میں گھس جائے تو کھا لیں اور اگر اسے چوڑائی والے حصے کی طرف سے لگے اور وہ قتل ہو جائے تو اسے مت کھائیں،کیونکہ وہ چوٹ لگنے سے مرا ہے۔‘‘ متفق علیہ۔