Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4071 (مشکوۃ المصابیح)
[4071] متفق علیہ، رواہ البخاري (2488) و مسلم (1968/20)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن رَافع بن خديج قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّا لَاقُوا الْعَدُوَّ غَدًا وَلَيْسَتْ مَعَنَا مُدًی أَفَنَذْبَحُ بِالْقَصَبِ؟ قَالَ: مَا أَنْہَرَ الدَّمَ وَذُكِرَ اسْمُ اللہِ فَكُلْ لَيْسَ السِّنَّ وَالظُّفُرَ وَسَأُحَدِّثُكَ عَنْہُ: أَمَّا السِّنُّ فَعَظْمٌ وَأَمَّا الظُّفُرُ فَمُدَی الْحَبَشِ وَأَصَبْنَا نَہْبَ إِبِلٍ وَغَنَمٍ فَنَدَّ مِنْہَا بِعِيرٌ فَرَمَاہُ رَجُلٌ بِسَہْمٍ فَحَبَسَہُ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((إِنَّ لِہَذِہِ الْإِبِلِ أَوَابِدَ كَأَوَابِدِ الْوَحْشِ فَإِذَا غَلَبَكُمْ مِنْہَا شَيْءٌ فَافْعَلُوا بِہِ ہَكَذَا))
رافع بن خدیج ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے عرض کیا،اللہ کے رسول! ہم کل دشمن سے ملاقات کرنے والے ہیں،جبکہ ہمارے پاس چھریاں نہیں،کیا ہم سر کنڈے کے ساتھ ذبح کر لیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جو خون بہا دے اور جس پر اللہ کا نام لیا جائے اسے کھاؤ،(جبکہ) دانت اور ناخن کے ساتھ ذبح کرنا درست نہیں،اور میں تمہیں اس کے متعلق تفصیلا بتاتا ہوں دانت ہڈی ہے،اور رہا ناخن تو وہ حبشیوں کی چھریاں ہیں۔‘‘ (کفار پر حملہ کرنے کے بعد) ہم کو اونٹ اور بکریاں ملیں،ان میں سے ایک اونٹ بھاگ کھڑا ہوا تو ایک آدمی نے اس پر ایک تیر چلایا اور اسے روک لیا،اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’ان جانوروں میں بھی وحشی جانوروں کی طرح بھاگنے والے ہوتے ہیں،ان میں سے جو بے قابو ہو جائے تو تم اس کے ساتھ اسی طرح کیا کرو۔‘‘ متفق علیہ۔