Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4072 (مشکوۃ المصابیح)

[4072] رواہ البخاري (3304)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن كعبِ بنِ مَالك أَنہ كانَ لَہُ غَنَمٌ تُرْعَی بِسَلْعٍ فَأَبْصَرَتْ جَارِيَةٌ لَنَا بِشَاةٍ مِنْ غَنَمِنَا مَوْتًا فَكَسَرَتْ حَجَرًا فَذَبَحَتْہَا بِہِ فَسَأَلَ النَّبِيَّ ﷺ فَأمرہ بأكلہا. رَوَاہُ البُخَارِيّ

کعب بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ ان کی بکریاں تھی جو سلع پہاڑ پر چر رہی تھیں،ہماری ایک لونڈی نے بکریوں میں سے ایک بکری کو مرنے کے قریب دیکھا تو اس نے ایک پتھر توڑا اور اس کے ساتھ اسے ذبح کر دیا،انہوں نے نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے مسئلہ دریافت کیا تو آپ نے انہیں اس کے کھانے کا حکم فرمایا۔رواہ البخاری۔