Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4093 (مشکوۃ المصابیح)

[4093] سندہ ضعیف، رواہ أبو داود (2827) و ابن ماجہ (3199) ٭ مجالد ضعیف ضعفہ الجمھور و حدیث ابن حبان (الموارد: 1077، سندہ حسن) یغني عنہ .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن أبي سعيدٍ الخدريِّ قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللہِ نَنْحَرُ النَّاقَةَ ونذبح الْبَقَرَة وَالشَّاة فنجد فِي بَطنہَا جَنِينا أَنُلْقِيہِ أَمْ نَأْكُلُہُ؟ قَالَ: ((كُلُوہُ إِنْ شِئْتُمْ فَإِنَّ ذَكَاتَہُ ذَكَاةُ أُمِّہِ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ وَابْن مَاجَہ

ابوسعید ؓ خدری ؓ بیان کرتے ہیں،ہم نے عرض کیا،اللہ کے رسول! ہم اونٹنی،گائے اور بکری ذبح کرتے ہیں اور ہم ان کے پیٹ میں بچہ پاتے ہیں،تو کیا ہم اسے پھینک دیں یا اسے کھا لیں؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اگر چاہو تو کھا لو،کیونکہ اس کی ماں کو ذبح کرنا اس کا ذبح کرنا ہے۔‘‘ سندہ ضعیف،رواہ ابوداؤد و ابن ماجہ۔