Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4094 (مشکوۃ المصابیح)

[4094] حسن، رواہ أحمد (166/2 ح 6551) و النسائي (239/7 ح 4450) و الدارمي (84/2 ح 1984)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: ((مَنْ قَتَلَ عُصْفُورًا فَمَا فَوْقَہَا بِغَيْرِ حَقِّہَا سَأَلَہُ اللہُ عَنْ قَتْلِہِ)) قِيلَ: يَا رَسُولَ اللہِ وَمَا حَقُّہَا؟ قَالَ: ((أَنْ يَذْبَحَہَا فَيَأْكُلَہَا وَلَا يَقْطَعَ رَأْسَہَا فَيَرْمِيَ بِہَا)) . رَوَاہُ أَحْمد وَالنَّسَائِيّ والدرامي

عبداللہ بن عمرو بن عاص ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جس شخص نے کسی چڑیا یا اس سے اوپر (چھوٹے یا بڑے) پرندے کو ناحق قتل کیا تو اللہ اس کے قتل کے متعلق اس سے پوچھے گا،عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! اس کا حق کیا ہے؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اسے ذبح کرے اور پھر اسے کھا لے،اور وہ اس کا سر کاٹ کر اسے مت پھینکے۔‘‘ حسن،رواہ احمد و النسائی و الدارمی۔