Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4102 (مشکوۃ المصابیح)
[4102] سندہ ضعیف، رواہ أبو داود (2845) و الدارمي (90/2 ح 2013) و الترمذي (1489 وقال: حسن) والنسائي (185/7 ح 4285) [و ابن ماجہ (3205)] ٭ الحسن البصري عنعن و للحدیث شواھد ضعیفۃ عند الطبراني (الکبیر 349/11) و أبي یعلی (2442) و ابن حبان (الموارد: 1083، الإحسان: 5629) وغیرہم و حدیث أبي داود (2846) یغني عنہ .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَن عبد اللہ بنِ مُغفَّلٍ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: ((لَوْلَا أَنَّ الْكِلَابَ أُمَّةٌ مِنَ الْأُمَمِ لَأَمَرْتُ بِقَتْلِہَا كُلِّہَا فَاقْتُلُوا مِنْہَا كُلَّ أَسْوَدَ بَہِيمٍ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ وَالدَّارِمِيُّ وَزَادَ التِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ: ((وَمَا مِنْ أَہْلِ بَيْتٍ يَرْتَبِطُونَ كَلْبًا إِلَّا نَقَصَ مِنْ عَمَلِہِمْ كُلَّ يَوْمٍ قِيرَاطٌ إِلَّا كَلْبَ صَيْدٍ أَوْ كَلْبَ حَرْثٍ أَوْ كَلْبَ غنم))
عبداللہ بن مغفل ؓ،نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اگر کتے اللہ تعالیٰ کی مخلوق نہ ہوتے تو میں ان سب کو قتل کرنے کا حکم فرماتا،تم ان میں سے انتہائی سیاہ کو قتل کرو۔‘‘ ابوداؤد،دارمی۔ اور امام ترمذی اور امام نسائی نے یہ اضافہ نقل کیا ہے:’’جو گھر والے شکاری کتے،کھیتی باڑی کی یا بکریوں کی حفاظت والے کتے کے سوا کوئی کتا پالتے ہیں،ان کے عمل میں سے روزانہ ایک قراط کم کر دیا جاتا ہے۔‘‘ سندہ ضعیف،رواہ ابوداؤد و الدارمی و الترمذی و النسائی۔