Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4119 (مشکوۃ المصابیح)
[4119] متفق علیہ، رواہ البخاري (3359) و مسلم (2237/142)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن أم شريك: أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ أَمَرَ بِقَتْلِ الْوَزَغِ وَقَالَ: ((كَانَ يَنْفُخُ عَلَی إِبْرَاہِيم))
ام شریک ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے گرگٹ مارنے کا حکم فرمایا،اور فرمایا:’’وہ ابراہیم ؑ کے لیے جلائی گئی آگ بھڑکانے کے لیے پھونکیں مارتا تھا۔‘‘ متفق علیہ۔