Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4143 (مشکوۃ المصابیح)
[4143] صحیح، رواہ أبو داود (3844)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((إِذَا وَقَعَ الذُّبَابُ فِي إِنَاءِ أَحَدِكُمْ فَامْقُلُوہُ فَإِنَّ فِي أَحَدِ جَنَاحَيْہِ دَاءً وَفِي الْآخَرِ شِفَاءً فَإِنَّہُ يَتَّقِي بِجَنَاحِہِ الَّذِي فِيہِ الدَّاءُ فَلْيَغْمِسْہُ كُلَّہُ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جب تم میں سے کسی کے برتن میں مکھی گر جائے تو اسے ڈبو دے،کیونکہ اس کے ایک پر میں بیماری ہے،جبکہ دوسرے میں شفا ہے،وہ اپنے اس پر کے ذریعے (گرنے سے) بچتی ہے جس میں بیماری ہے،اس لئے اسے مکمل طور پر ڈبو دو۔‘‘ صحیح،رواہ ابوداؤد۔