Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4144 (مشکوۃ المصابیح)
[4144] إسنادہ حسن، رواہ البغوي في شرح السنۃ (261/11 ح 2815) [و ابن ماجہ (3504) و النسائي (178/7۔ 179 ح 4267)]
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: ((إِذَا وَقَعَ الذُّبَابُ فِي الطَّعَامِ فَامْقُلُوہُ فَإِنَّ فِي أَحَدِ جَنَاحَيْہِ سُمًّا وَفِي الْآخَرِ شِفَاءً وَإِنَّہُ يُقَدِّمُ السَّمَّ وَيُؤَخِّرُ الشِّفَاءَ)) . رَوَاہُ فِي شرح السّنة
ابوسعید خدری ؓ،نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جب مکھی کھانے میں گر جائے تو اسے ڈبو دیں،کیونکہ اس کے ایک پر میں زہر ہے جبکہ دوسرے میں شفا ہے،اور وہ زہر والے پر کو مقدم رکھتی ہے اور شفا والے پر کو مؤخر۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ فی شرح السنہ۔