Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4197 (مشکوۃ المصابیح)

[4197] متفق علیہ، رواہ البخاري (855) و مسلم (564/73)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ جَابِرٌ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ: ((مَنْ أَكَلَ ثُومًا أَوْ بَصَلًا فَلْيَعْتَزِلْنَا)) أَوْ قَالَ: ((فَلْيَعْتَزِلْ مَسْجِدَنَا أَوْ لِيَقْعُدْ فِي بَيْتِہِ)) . وَإِنَّ النَّبِيَّ ﷺ أُتِيَ بِقِدْرٍ فِيہِ خَضِرَاتٌ مِنْ بُقُولٍ فَوَجَدَ لَہَا رِيحًا فَقَالَ: ((قَرِّبُوہَا)) إِلَی بَعْضِ أَصْحَابِہِ وَقَالَ: ((كُلْ فَإِنِّي أُنَاجِي مَنْ لَا تُناجي))

جابر ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جس شخص نے (کچا) لہسن یا پیاز کھایا ہو وہ ہم سے دور رہے۔‘‘ یا فرمایا:’’وہ ہماری مسجد سے دور رہے،یا وہ اپنے گھر میں بیٹھا رہے۔‘‘ اور نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس ایک ہنڈیا لائی گئی جس میں مختلف قسم کی سبزیاں تھیں،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس میں سے بو محسوس کی اور فرمایا:’’اسے اپنے کسی ساتھی کے پاس لے جاؤ۔‘‘ اور فرمایا:’’کھاؤ،کیونکہ میں اس سے ہم کلام ہوتا ہوں جس سے تم ہم کلام نہیں ہوتے۔‘‘ متفق علیہ۔