Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4228 (مشکوۃ المصابیح)
[4228] سندہ ضعیف، رواہ ابن ماجہ (3367) والترمذي (1726) ٭ سیف بن ھارون البرجمي ضعیف و فیہ علۃ أخری و للحدیث شاھد ضعیف عند الحاکم (375/2 ح 3419)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ سَلْمَانَ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللہِ ﷺ عَنِ السَّمْنِ وَالْجُبْنِ وَالْفِرَاءِ فَقَالَ: ((الْحَلَالُ مَا أَحَلَّ اللہُ فِي كِتَابِہِ وَالْحَرَامُ مَا حَرَّمَ اللہُ فِي كِتَابِہِ وَمَا سَكَتَ عَنْہُ فَہُوَ مِمَّا عَفَا عَنْہُ)) . رَوَاہُ ابْنُ مَاجَہْ وَالتِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: ہَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ وموقوفٌ علی الأصحِّ
سلمان ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے گھی،پنیر اور رنگے ہوئے چمڑے کے متعلق دریافت کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اللہ نے جس چیز کو اپنی کتاب میں حلال قرار دیا ہے وہ حلال ہے اور جسے اپنی کتاب میں حرام قرار دیا ہے وہ حرام ہے،اور اس نے جس چیز کے متعلق سکوت اختیار کیا تو وہ ایسی چیز کے زمرے میں ہے جس سے درگزر فرمایا۔‘‘ ابن ماجہ،ترمذی۔اور امام ترمذی ؒ کہتے ہیں: یہ حدیث غریب ہے اور زیادہ صحیح یہ ہے کہ یہ روایت موقوف ہے۔سندہ ضعیف،رواہ ابن ماجہ و الترمذی۔