Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5479 (مشکوۃ المصابیح)
[5479] متفق علیہ، رواہ البخاري (1882) و مسلم (112/ 2938)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: يَأْتِي الدَّجَّالُ وَہُوَ مُحَرَّمٌ عَلَيْہِ أَنْ يَدْخُلَ نِقَابَ الْمَدِينَةِ فَيَنْزِلُ بَعْضَ السِّبَاخِ الَّتِي تَلِي الْمَدِينَةَ فَيَخْرُجُ إِلَيْہِ رَجُلٌ وَہُوَ خَيْرُ النَّاسِ أَوْ مِنْ خِيَارِ النَّاسِ فَيَقُولُ: أَشْہَدُ أَنَّكَ الدَّجَّالُ الَّذِي حَدَّثَنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ حَدِيثَہُ فَيَقُولُ الدَّجَّالُ: أَرَأَيْتُمْ إِنْ قَتَلْتُ ہَذَا ثُمَّ أَحْيَيْتُہُ ہَلْ تَشُكُّونَ فِي الْأَمْرِ؟ فَيَقُولُونَ: لَا فَيَقْتُلُہُ ثُمَّ يُحْيِيہِ فَيَقُولُ: وَاللہِ مَا كُنْتُ فِيكَ أَشَدَّ بَصِيرَةً مِنِّي الْيَوْمَ فَيُرِيدُ الدَّجَّالُ أَنْ يَقْتُلَہُ فَلَا يُسَلَّطُ عَلَيْہِ . مُتَّفق عَلَيْہِ
ابوسعید خدری ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’دجال آئے گا اور اس کے لیے مدینہ کی گھاٹیوں میں داخل ہونا حرام ہے،چنانچہ وہ مدینہ کے قریب شور والی زمین پر پڑاؤ ڈالے گا،پھر ایک آدمی اس کے پاس جائے گا جو کہ (اس وقت) سب سے بہترین شخص ہو گا،وہ کہے گا: میں گواہی دیتا ہوں کہ تو وہی دجال ہے جس کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں بیان فرمایا تھا۔دجال کہے گا: مجھے بتاؤ اگر میں اس کو قتل کر دوں،پھر اسے زندہ کر دوں تو کیا تم میرے معاملے میں شک کرو گے؟ وہ کہیں گے نہیں،وہ اس کو قتل کرے گا،پھر اسے زندہ کر دے گا تو وہ کہے گا: اللہ کی قسم! تیرے متعلق مجھے آج پہلے سے زیادہ بصیرت حاصل ہو گئی ہے،پھر دجال اسے قتل کرنا چاہے گا،لیکن وہ اس (کے قتل کرنے) پر قادر نہیں ہو سکے گا۔‘‘ متفق علیہ۔