Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5485 (مشکوۃ المصابیح)
[5485] حسن، رواہ أبو داود (4320)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ قَالَ: ((إِنِّي حَدَّثْتُكُمْ عَنِ الدَّجَّالِ حَتَّی خَشِيتُ أَنْ لَا تَعْقِلُوا. إِنَّ الْمَسِيحَ الدَّجَّالَ قَصِيرٌ أَفْحَجُ جَعْدٌ أَعْوَرُ مَطْمُوسُ الْعَيْنِ لَيْسَتْ بِنَاتِئَةٍ وَلَا حَجْرَاءَ فَإِنْ أُلْبِسَ عَلَيْكُمْ فَاعْلَمُوا أَنَّ رَبَّكُمْ لَيْسَ بِأَعْوَرَ)) رَوَاہُ أَبُو دَاوُد
عبادہ بن صامت ؓ،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’میں نے تمہیں دجال کے متعلق حدیث بیان کی حتی کہ مجھے اندیشہ ہوا کہ تم نہیں سمجھ سکے ہو،بے شک مسیح دجال چھوٹے قد کا ہے،اس کے دونوں پاؤں میں اس کے معمول سے زیادہ کشادگی ہو گی،بال گھونگریالے،کانا ہو گا،آنکھ غائب ہو گی،اس کی (دوسری) آنکھ بلند ہو گی نہ دھنسی ہو گی،اگر پھر بھی تمہیں مغالطہ ہو جائے تو جان لو کہ تمہارا رب کانا نہیں۔‘‘ حسن،رواہ ابوداؤد۔