Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5500 (مشکوۃ المصابیح)

[5500] متفق علیہ، رواہ البخاري (7355) و مسلم (94/ 2929)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ قَالَ: رَأَيْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللہِ يَحْلِفُ بِاللہِ أَنَّ ابْنَ الصَّيَّادِ الدَّجَّالُ. قُلْتُ: تَحْلِفُ بِاللہِ؟ قَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ عُمَرَ يَحْلِفُ عَلَی ذَلِكَ عِنْدَ النَّبِيِّ ﷺ فَلَمْ يُنْكِرْہُ النَّبِيِّ ﷺ. مُتَّفَقٌ عَلَيْہِ

محمد بن منکدر بیان کرتے ہیں،میں نے جابر بن عبداللہ ؓ کو اللہ کی قسم اٹھاتے ہوئے سنا کہ ابن صیاد دجال ہے،میں نے کہا: آپ اللہ کی قسم اٹھاتے ہیں،انہوں نے کہا: میں نے عمر ؓ کو اس بات پر نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس قسم اٹھاتے ہوئے سنا،لیکن نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس پر ناگواری نہیں فرمائی۔متفق علیہ۔