Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5509 (مشکوۃ المصابیح)
[5509] متفق علیہ، رواہ البخاري (6504) و مسلم (133/ 2951)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَن شعبةَ عَن قَتَادَة عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةُ كَہَاتَيْنِ)) . قَالَ شُعْبَةُ: وَسَمِعْتُ قَتَادَةَ يَقُولُ فِي قَصَصِہِ كفصل إِحْدَاہُمَا عَلَی الْأُخْرَی فَلَا أَدْرِي أَذَكَرَہُ عَنْ أنس أَو قَالَہ قَتَادَة؟ مُتَّفق عَلَيْہِ
شعبہ،قتادہ سے،وہ انس ؓ سے بیان کرتے ہیں،انہوں نے کہا،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’میں اور قیامت ان دونوں (انگلیوں) کی طرح بھیجے گئے ہیں۔‘‘ شعبہ نے بیان کیا،میں نے قتادہ ؒ سے سنا وہ یہ واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کرتے تھے۔جس طرح ان دونوں (انگلیوں) میں سے ایک کو دوسری پر فضیلت حاصل ہے۔میں نہیں جانتا کہ آیا انہوں نے اسے انس ؓ سے نقل کیا ہے یا قتادہ ؒ کا اپنا بیان ہے۔متفق علیہ۔