Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5524 (مشکوۃ المصابیح)
[5524] متفق علیہ، رواہ البخاري (4811) و مسلم (19/ 2786)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: جَاءَ حَبْرٌ مِنَ الْيَہُودِ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ إِنَّ اللہَ يُمْسِكُ السَّمَاوَاتِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَی أُصْبُعٍ وَالْأَرَضِينَ عَلَی أُصْبُعٍ وَالْجِبَالَ وَالشَّجَرَ عَلَی أُصْبُعٍ وَالْمَاءَ وَالثَّرَی عَلَی أُصْبُعٍ وَسَائِرَ الْخَلْقِ علیأصبع ثُمَّ يَہُزُّہُنَّ فَيَقُولُ: أَنَا الْمَلِكُ أَنَا اللہُ. فَضَحِكَ رَسُولُ اللہِ ﷺ تَعَجُّبًا مِمَّا قَالَ الْحَبْرُ تَصْدِيقًا لَہُ. ثُمَّ قَرَأَ: (وَمَا قَدَرُوا اللہَ حَقَّ قَدْرِہِ وَالْأَرْضُ جَمِيعًا قَبْضَتُہُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَالسَّماوَاتُ مَطْوِيَّاتٌ بِيَمِينِہِ سُبْحَانَہُ وَتَعَالَی عَمَّا يشركُونَ) مُتَّفق عَلَيْہِ
عبداللہ بن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں،ایک یہودی عالم نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا تو اس نے کہا: محمد! روزِ قیامت اللہ آسمانوں کو ایک انگلی پر روک لے گا،زمینوں کو ایک انگلی پر،پہاڑوں اور درختوں کو ایک انگلی پر،پانی و مٹی کو ایک انگلی پر،اور باقی ساری مخلوق کو ایک انگلی پر روک لے گا،پھر انہیں بلائے گا اور فرمائے گا،میں بادشاہ ہوں،میں اللہ ہوں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس بات پر تعجب کرتے ہوئے اور اس کی تصدیق کرتے ہوئے ہنس دیے،پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی:’’انہوں نے اللہ کی قدر نہ کی جس طرح اس کی قدر کرنے کا حق تھا،اور روزِ قیامت تمام زمین اس کی مٹھی میں ہو گی اور آسمان اس کے دائیں ہاتھ میں لپٹے ہوئے ہوں گے،پاک ہے وہ ذات اور بلند ہے اس سے جو وہ شرک کرتے ہیں۔‘‘ متفق علیہ۔