Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5527 (مشکوۃ المصابیح)
[5527] سندہ ضعیف، رواہ الترمذي (2431 وقال: حسن، 3243) ٭ عطیۃ العوفي ضعیف.
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((كَيْفَ أَنْعَمُ وَصَاحِبُ الصُّورِ قَدِ الْتَقَمَہُ وَأَصْغَی سَمْعَہُ وَحَنَی جَبْہَتَہُ يَنْتَظِرُ مَتَی يُؤْمَرُ بِالنَّفْخِ)) . فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللہِ وَمَا تَأْمُرُنَا؟ قَالَ: قُولُوا: حَسْبُنَا اللہُ ونِعمَ الْوَكِيل . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ
ابوسعید خدری ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’میں کیسے خوش رہ سکتا ہوں جبکہ صور (پھونکنے) والے نے اس (صور) کو اپنے منہ کے ساتھ لگا رکھا ہے،اپنے کان اور اپنی پیشانی کو جھکا رکھا ہے اور وہ انتظار کر رہا ہے کہ اسے پھونک مارنے کا کب حکم ملتا ہے۔‘‘ صحابہ کرام ؓ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ ہمیں کیا حکم فرماتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’کہو: ہمارے لیے اللہ کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے۔‘‘ سندہ ضعیف،رواہ الترمذی۔