Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5540 (مشکوۃ المصابیح)
[5540] رواہ مسلم (62/ 2864)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنِ الْمِقْدَادِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: ((تُدْنَی الشَّمْسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنَ الْخَلْقِ حَتَّی تَكُونَ مِنْہُمْ كَمِقْدَارِ مِيلٍ فَيَكُونُ النَّاسُ عَلَی قَدْرِ أَعْمَالِہِمْ فِي الْعَرَقِ فَمِنْہُمْ مَنْ يَكُونُ إِلَی كَعْبَيْہِ وَمِنْہُمْ مَنْ يَكُونُ إِلَی رُكْبَتَيْہِ وَمِنْہُمْ مَنْ يَكُونُ إِلَی حَقْوَيْہِ وَمِنْہُمْ مَنْ يُلْجِمُہُمُ الْعَرَقُ إِلْجَامًا)) وَأَشَارَ رَسُولُ اللہِ ﷺ بِيَدِہِ إِلَی فِيہِ. رَوَاہُ مُسلم
مقداد ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’روزِ قیامت سورج مخلوق کے قریب ہو جائے گا حتی کہ وہ میل کی مسافت کے برابر ان کے قریب ہو گا،اور لوگ اپنے اعمال کے مطابق پسینے میں (ڈوبے) ہوں گے،ان میں سے کسی کے ٹخنوں تک ہو گا،کسی کے گھٹنوں تک ہو گا،کسی کے ازار باندھنے کی جگہ تک اور بعض کے منہ تک ہو گا۔‘‘ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے اپنے منہ کی طرف اشارہ کیا۔رواہ مسلم۔