Mishkaat ul Masabeeh Hadith 920 (مشکوۃ المصابیح)

[920] متفق علیہ، رواہ البخاري (6360) و مسلم (69/ 407)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن أبي حميد السَّاعِدِيِّ قَالَ: قَالُوا: يَا رَسُولَ اللہِ كَيْفَ نصلي عَلَيْك؟ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: قُولُوا: اللہُمَّ صلی اللہ عَلَيْہِ وَسلم عَلَی مُحَمَّدٍ وَأَزْوَاجِہِ وَذُرِّيَّتِہِ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَی آلِ إِبْرَاہِيمَ وَبَارِكْ عَلَی مُحَمَّدٍ وَأَزْوَاجِہِ وَذُرِّيَّتِہِ كَمَا بَارَكْتَ عَلَی آلِ إِبْرَاہِيمَ إِنَّكَ حُمَيْدٌ مجيد

ابوحمید ساعدی بیان کرتے ہیں،صحابہ نے عرض کیا اللہ کے رسول! ہم آپ پر کیسے درود بھیجیں؟ تو رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’کہو،اے اللہ! محمد پر،ان کی ازواج پر اور ان کی اولاد پر رحمت فرما جس طرح تو نے آل ابراہیم پر رحمت فرمائی،اور محمد پر،آپ کی ازواج اور آپ کی اولاد پر برکت فرما جس طرح تو نے آل ابراہیم پر برکت فرمائی،بے شک تو تعریف والا بزرگی والا ہے۔‘‘ متفق علیہ۔