Mishkaat ul Masabeeh Hadith 922 (مشکوۃ المصابیح)
[922] إسنادہ صحیح، رواہ النسائي (3/ 50 ح 1298) [و صححہ ابن حبان (2390) والحاکم (550/1) ووافقہ الذہبي]
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((مَنْ صَلَّی عَلَيَّ صَلَاةً وَاحِدَةً صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ عَشْرَ صَلَوَاتٍ وَحُطَّتْ عَنْہُ عَشْرُ خَطِيئَاتٍ وَرُفِعَتْ لَہُ عَشْرُ دَرَجَاتٍ)) . رَوَاہُ النَّسَائِيّ
انس ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود پڑھتا ہے تو اللہ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے،اس کے دس گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں،اور اس کے دس درجات بلند کر دیے جاتے ہیں۔‘‘ صحیح،رواہ النسائی۔