Mishkaat ul Masabeeh Hadith 927 (مشکوۃ المصابیح)

[927] إسنادہ حسن، رواہ الترمذي (3545 وقال: حسن غریب .) [و صححہ ابن حبان (الإحسان: 905) و لہ شواھد عند مسلم (2551) و ابن حبان (الموارد: 2387، 2028) و ابن خزیمۃ (1888) والحاکم (4/ 153) وغیرہم .]

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((رَغِمَ أَنْفُ رَجُلٍ ذُكِرْتُ عِنْدَہُ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيَّ وَرَغِمَ أَنْفُ رَجُلٍ دَخَلَ عَلَيْہِ رَمَضَانُ ثُمَّ انْسَلَخَ قَبْلَ أَنْ يُغْفَرَ لَہُ وَرَغِمَ أَنْفُ رَجُلٍ أَدْرَكَ عِنْدَہُ أَبَوَاہُ الْكبر أَو أَحدہمَا فَلم يدْخلَاہُ الْجنَّة)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اس شخص کی ناک خاک آلود ہو جس کے سامنے میرا ذکر کیا جائے لیکن وہ مجھ پر درود نہ پڑھے،اس شخص کی ناک خاک آلود ہو جس کے پاس رمضان آ کر چلا گیا لیکن اس کی مغفرت نہ ہو سکے،اور اس شخص کی ناک بھی خاک آلود ہو جس کی زندگی میں اس کے والدین یا ان میں سے کوئی ایک بڑھاپے کو پہنچ جائے لیکن (ان کی خدمت) پھر بھی اسے جنت میں داخل نہ کروا سکے۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ الترمذی۔