Mishkaat ul Masabeeh Hadith 926 (مشکوۃ المصابیح)
[926] إسنادہ حسن، رواہ النسائي (لم أجدہ فی الصغری ولا فی الکبری) [و أبو داود: 2042]
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْہُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: ((لَا تَجْعَلُوا بُيُوتَكُمْ قُبُورًا وَلَا تَجْعَلُوا قَبْرِي عِيدًا وَصَلُّوا عَلَيَّ فَإِنَّ صَلَاتكُمْ تبلغني حَيْثُ كُنْتُم)) . رَوَاہُ النَّسَائِيّ
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’اپنے گھروں کو قبرستان بناؤ نہ میری قبر کو عید (زیارت گاہ) بنانا،اور مجھ پر درود بھیجو،کیونکہ تم جہاں بھی ہو تمہارا درود مجھ تک پہنچا دیا جاتا ہے۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ النسائی۔