Mishkaat ul Masabeeh Hadith 929 (مشکوۃ المصابیح)

[929] إسنادہ ضعیف، رواہ الترمذي (2457 وقال: حسن .) ٭ عبد اللہ بن محمد بن عقیل ضعیف و سفیان الثوري مدلس و عنعن .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللہِ إِنِّي أُكْثِرُ الصَّلَاةَ عَلَيْكَ فَكَمْ أَجْعَلُ لَكَ مِنْ صَلَاتِي؟ فَقَالَ: ((مَا شِئْتَ)) قُلْتُ: الرُّبُعَ؟ قَالَ: ((مَا شِئْتَ فَإِنْ زِدْتَ فَہُوَ خَيْرٌ لَكَ)) . قُلْتُ: النِّصْفَ؟ قَالَ: ((مَا شِئْتَ فَإِنْ زِدْتَ فَہُوَ خَيْرٌ لَكَ)) قُلْتُ: فَالثُّلُثَيْنِ؟ قَالَ: ((مَا شِئْتَ فَإِنْ زِدْتَ فَہُوَ خَيْرٌ لَكَ)) قُلْتُ: أَجْعَلُ لَكَ صَلَاتِي كُلَّہَا؟ قَالَ: ((إِذا يكفی ہمك وَيكفر لَك ذَنْبك)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ

ابی بن کعب ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے عرض کیا،اللہ کے رسول صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم! میں آپ پر بہت زیادہ درود بھیجتا ہوں،میں اپنی دعا کا کتنا حصہ آپ پر درود و سلام کے لیے وقف کر دوں؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جتنا تم چاہو۔‘‘ میں نے عرض کیا: چوتھائی؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جتنا تم چاہو،اگر تم زیادہ کر لو تو وہ تمہارے لیے بہتر ہے۔‘‘ میں نے عرض کیا،نصف،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جتنا تم چاہو،اگر تم زیادہ کر لو تو وہ تمہارے لیے بہتر ہے۔‘‘ میں نے عرض کیا: دو تہائی،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جتنا تم چاہو،اگر زیادہ کر لو تو وہ تمہارے لیے بہتر ہے۔‘‘ میں نے عرض کیا: میں اپنی پوری دعا آپ (پر درود و سلام) کے لیے وقف کر دیتا ہوں،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’پھر تو تمہاری ساری مرادیں پوری ہو جائیں گی اور تمہارے گناہ معاف کر دیے جائیں گے۔‘‘ ضعیف۔