Mishkaat ul Masabeeh Hadith 950 (مشکوۃ المصابیح)
[950] صحیح، رواہ أبو داود (996) والنسائي (3/ 63 ح 1323) والترمذي (295 وقال: حسن صحیح .) [و ابن ماجہ (914) و صححہ ابن خزیمۃ (728) وابن حبان (516)]
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ كَانَ يُسَلِّمُ عَنْ يَمِينِہِ: ((السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ)) حَتَّی يُرَی بَيَاضُ خَدِّہِ الْأَيْمَنِ وَعَنْ يَسَارِہِ: ((السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ)) حَتَّی يُرَی بَيَاضُ خَدِّہِ الْأَيْسَرِ. رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيّ وَالتِّرْمِذِيّ وَلَمْ يَذْكُرِ التِّرْمِذِيُّ حَتَّی يُرَی بَيَاضُ خَدِّہِ
عبداللہ بن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ((السلام علیکم و رحمۃ اللہ)) کہتے ہوئے دائیں طرف سلام پھیرتے حتیٰ کہ آپ کے دائیں رخسار کی سفیدی نظر آ جاتی،اور ((السلام علیکم و رحمۃ اللہ)) کہتے ہوئے بائیں طرف سلام پھیرتے حتیٰ کہ آپ کے بائیں رخسار کی سفیدی نظر آ جاتی۔‘‘ ابوداؤد،نسائی،ترمذی،البتہ امام ترمذی نے ((حتیٰ یرٰی بیاض خدہ)) کا ذکر نہیں کیا۔صحیح۔