Mishkaat ul Masabeeh Hadith 949 (مشکوۃ المصابیح)

[949] إسنادہ صحیح، رواہ أحمد (244/5، 245 ح 22471) و أبو داود (1522) والنسائي (53/3 ح 1304) [وصححہ ابن خزیمۃ (751) و ابن حبان (2345) والحاکم علٰی شرط الشیخین (1/ 273) ووافقہ الذہبي و صححہ مرۃ أخری (3/ 273، 274)]

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: أَخَذَ بِيَدِي رَسُول اللہ صلی اللہ عَلَيْہِ وَسلم فَقَالَ: ((إِنِّي لَأُحِبُّكَ يَا مُعَاذُ)) . فَقُلْتُ: وَأَنَا أُحِبُّكَ يَا رَسُولَ اللہِ. قَالَ: فَلَا تَدَعْ أَنْ تَقُولَ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلَاةٍ: رَبِّ أَعِنِّي عَلَی ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ . رَوَاہُ أَحْمَدُ وَأَبُو دَاوُد وَالنَّسَائِيّ إِلَّا أَنَّ أَبَا دَاوُدَ لَمْ يَذْكُرْ: قَالَ معَاذ وَأَنا أحبك

معاذ بن جبل بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے میرا ہاتھ پکڑ کر فرمایا:’’معاذ! میں تم سے محبت کرتا ہوں۔‘‘ میں نے عرض کیا،اللہ کے رسول! میں بھی آپ سے محبت کرتا ہوں،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’ہر نماز کے بعد یہ دعا پڑھنا ترک نہ کرنا: میرے رب! اپنے ذکر و شکر اور اپنی بہترین خالص عبادت کرنے پر میری مدد فرما۔‘‘ صحیح۔ احمد،ابوداؤد،نسائی،البتہ ابوداؤد نے ’’قال معاذ: وانا احبک‘‘ کے الفاظ ذکر نہیں کیے۔