Mishkaat ul Masabeeh Hadith 963 (مشکوۃ المصابیح)

[963] رواہ مسلم (139/ 594) ٭ قولہ‘‘ بصوتہ الأعلٰی‘‘ ھکذا في مصابیح السنۃ للبغوي (684) و ھو و ھم، لم نجدہ في صحیح مسلم و سنن أبي داود (1507) و سنن النسائي (70/3 ح 1341)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن عبد اللہ بن الزبير قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا سَلَّمَ مِنْ صَلَاتِہِ يَقُولُ بِصَوْتِہِ الْأَعْلَی: ((لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ وَحْدَہُ لَا شَرِيكَ لَہُ لَہُ الْمُلْكُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلَی كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللہ لَا إِلَہ إِلَّا اللہ لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ وَلَا نَعْبُدُ إِلَّا إِيَّاہُ لَہُ النِّعْمَةُ وَلَہُ الْفَضْلُ وَلَہُ الثَّنَاءُ الْحَسَنُ لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ مُخْلِصِينَ لَہُ الدّين وَلَو كرہ الْكَافِرُونَ)) . رَوَاہُ مُسلم

عبداللہ بن زبیر ؓ بیان کرتے ہیں،جب رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نماز سے سلام پھیرتے تو بلند آواز سے یہ دعا پڑھتے:’’اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں،وہ یکتا ہے،اس کا کوئی شریک نہیں،اسی کے لیے بادشاہت اور اسی کے لیے تعریف ہے،اور وہ ہر چیز پر قادر ہے،گناہ سے بچنا اور نیکی کرنا محض اللہ کی توفیق سے ہی ممکن ہے،اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں،ہم صرف اسی کی عبادت کرتے ہیں،اسی کے لیے نعمت و فضل اور اسی کے لیے بہترین تعریف ہے،اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں،ہم اسی کے لیے اطاعت کو خالص کرتے ہیں،خواہ کافر اسے نا پسند کریں۔‘‘ رواہ مسلم۔