Mishkaat ul Masabeeh Hadith 964 (مشکوۃ المصابیح)

[964] رواہ البخاري (2822)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن سعد أَن كَانَ يُعَلِّمُ بَنِيہِ ہَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ وَيَقُولُ: إِنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ كَانَ يَتَعَوَّذُ بِہِنَّ دُبُرَ الصَّلَاةِ: ((اللہُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْجُبْن وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْبُخْلِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ أَرْذَلِ الْعُمُرِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الدُّنْيَا وَعَذَاب الْقَبْر)) . رَوَاہُ البُخَارِيّ

سعد ؓ سے روایت ہے کہ وہ اپنی اولاد کو یہ کلمات سکھایا کرتے تھے،اور وہ کہتے تھے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نماز کے بعد ان کے ذریعے تعوذ (پناہ) حاصل کیا کرتے تھے:’’اے اللہ! میں بزدلی اور کنجوسی سے تیری پناہ چاہتا ہوں،اور اس بات سے بھی تیری پناہ چاہتا ہوں کہ مجھے نکمی (یعنی بڑھاپے کی) عمر کی طرف پھیر دیا جائے،اور اسی طرح میں دنیاوی فتنوں اور عذاب قبر سے بھی تیری پناہ چاہتا ہوں۔‘‘ رواہ البخاری۔