Mishkaat ul Masabeeh Hadith 970 (مشکوۃ المصابیح)
[970] إسنادہ ضعیف، رواہ أبو داود (3667) ٭ قتادۃ مدلس و عنعن و للحدیث شواھد ضعیفۃ .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((لَأَنْ أَقْعُدَ مَعَ قَوْمٍ يَذْكُرُونَ اللہَ مِنْ صَلَاةِ الْغَدَاةِ حَتَّی تَطْلُعَ الشَّمْسُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أُعْتِقَ أَرْبَعَةً مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ وَلَأَنْ أَقْعُدَ مَعَ قَوْمٍ يَذْكُرُونَ اللہَ مِنْ صَلَاةِ الْعَصْرِ إِلَی أَنْ تَغْرُبَ الشَّمْسُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أُعْتِقَ أَرْبَعَة)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد
انس ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’مجھے نماز فجر سے طلوع آفتاب تک اللہ کا ذکر کرنے والی جماعت کے ساتھ بیٹھنا،اولاد اسماعیل ؑ سے تعلق رکھنے والے چار غلام آزاد کرنے سے زیادہ پسند ہے،جبکہ مجھے،نماز عصر سے غروب آفتاب تک اللہ کا ذکر کرنے والی جماعت کے ساتھ بیٹھنا،چار غلام آزاد کرنے سے زیادہ پسند ہے۔‘‘ ضعیف۔