Mishkaat ul Masabeeh Hadith 971 (مشکوۃ المصابیح)
[971] سندہ ضعیف، رواہ الترمذي (586 وقال: حسن غریب .) ٭ أبو ظلال ضعیف و للحدیث شواھد ضعیفۃ .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((مَنْ صَلَّی الْفَجْرَ فِي جَمَاعَةٍ ثُمَّ قَعَدَ يَذْكُرُ اللہَ حَتَّی تَطْلُعَ الشَّمْسُ ثُمَّ صَلَّی رَكْعَتَيْنِ كَانَتْ لَہُ كَأَجْرِ حَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ)) . قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((تَامَّةٍ تَامَّةٍ تَامَّةٍ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ
انس ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جو شخص نماز فجر با جماعت ادا کرتا ہے،پھر اسی جگہ بیٹھ کر طلوع آفتاب تک اللہ کا ذکر کرتا رہتا ہے،پھر دو رکعتیں پڑھتا ہے تو اس کے لیے مکمل حج و عمرہ کا ثواب ہے۔‘‘ آپ نے یہ تین مرتبہ فرمایا۔ضعیف۔