Mishkaat ul Masabeeh Hadith 979 (مشکوۃ المصابیح)
[979] متفق علیہ، رواہ البخاري (1199) و مسلم (34/ 538)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كُنَّا نُسَلِّمُ عَلَی النَّبِيِّ ﷺ وَہُوَ فِي الصَّلَاةِ فَيَرُدُّ عَلَيْنَا فَلَمَّا رَجَعْنَا مِنْ عِنْدِ النَّجَاشِيِّ سَلَّمْنَا عَلَيْہِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْنَا فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللہِ كُنَّا نُسَلِّمُ عَلَيْكَ فِي الصَّلَاةِ فَتَرُدُّ عَلَيْنَا فَقَالَ: إِنَّ فِي الصَّلَاةِ لَشُغْلًا
عبداللہ بن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں،ہم دوران نماز نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سلام کیا کرتے تھے اور آپ ہمیں جواب دے دیا کرتے تھے پس جب ہم نجاشی کے پاس سے واپس آئے تو ہم نے آپ کو سلام عرض کیا،لیکن آپ نے ہمیں جواب نہ دیا،تو ہم نے عرض کیا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! ہم آپ کو دوران نماز سلام عرض کیا کرتے تھے اور آپ ہمیں جواب دیا کرتے تھے،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’بے شک نماز ایک طرح کی مشغولیت (لا تعلقی) ہے۔‘‘ متفق علیہ۔