Mishkaat ul Masabeeh Hadith 984 (مشکوۃ المصابیح)

[984] متفق علیہ، رواہ البخاري (516) و مسلم (42/ 543)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن أبي قَتَادَة قَالَتْ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ ﷺ يَؤُمُّ النَّاسَ وَأُمَامَةُ بِنْتُ أَبِي الْعَاصِ عَلَی عَاتِقِہِ فَإِذَا رَكَعَ وَضَعَہَا وَإِذَا رَفَعَ مِنَ السُّجُودِ أَعَادَہَا

ابوقتادہ ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو لوگوں کی امامت کراتے ہوئے دیکھا جبکہ (آپ کی نواسی) امامہ بنت ابی العاص آپ کے کندھے پر تھیں،جب آپ رکوع کرتے تو انہیں (کندھے سے) اتار دیتے اور جب سجدوں سے سر اٹھاتے تو پھر انہیں اٹھا لیتے تھے۔متفق علیہ۔