Mishkaat ul Masabeeh Hadith 991 (مشکوۃ المصابیح)

[991] صحیح، رواہ الترمذي (368 وقال: ’’حسن صحیح‘‘ وسندہ حسن) والنسائي (5/3 ح 1188 عن صھیب وھو حدیث صحیح) [و صححہ ابن خزیمۃ (888) و ابن حبان (الإحسان: 2258) والحاکم (3/ 12) ووافقہ الذہبي.]

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قُلْتُ لِبِلَالٍ: كَيْفَ كَانَ النَّبِيُّ ﷺ يَرُدُّ عَلَيْہِم حِين حانوا يُسَلِّمُونَ عَلَيْہِ وَہُوَ فِي الصَّلَاةِ؟ قَالَ: كَانَ يُشِيرُ بِيَدِہِ. رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَفِي رِوَايَةِ النَّسَائِيِّ نَحوہ وَعوض بِلَال صُہَيْب

ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے بلال ؓ سے پوچھا: جب صحابہ کرام نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو حالت نماز میں سلام کیا کرتے تھے تو آپ انہیں کیسے جواب دیا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: آپ اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا کرتے تھے۔ترمذی،نسائی کی روایت میں بھی اسی طرح ہے اور بلال کی جگہ صہیب کا ذکر کیا۔صحیح،رواہ الترمذی و النسائی۔