Mishkaat ul Masabeeh Hadith 993 (مشکوۃ المصابیح)

[993] صحیح، رواہ الترمذي (370 وقال: حسن صحیح، 1746) و ابن ماجہ (968) [و للحدیث شواھد عند البخاري (6223) وغیرہ .]

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((التَّثَاؤُبُ فِي الصَّلَاةِ مِنَ الشَّيْطَانِ فَإِذَا تَثَاءَبَ أَحَدُكُمْ فَلْيَكْظِمْ مَا اسْتَطَاعَ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ وَفِي أُخْرَی لَہُ وَلِابْنِ مَاجَہْ: ((فَلْيَضَعْ يَدَہُ علی فِيہِ))

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’دوران نماز جمائی آنا شیطان کی طرف سے ہے،پس جب تم میں سے کسی کو جمائی آئے تو وہ مقدور بھر اسے روکنے کی کوشش کرے۔‘‘ ترمذی اور اسی کی دوسری روایت اور ابن ماجہ میں ہے:’’وہ اپنے منہ پر ہاتھ رکھ لے۔‘‘ صحیح۔