Mishkaat ul Masabeeh Hadith 994 (مشکوۃ المصابیح)

[994] حسن، رواہ أحمد (241/4 ح 18282) و أبو داود (562) والترمذي (386 و أعلہ) و النسائي (لم أجدہ) والدارمي (326/1۔ 327 ح 1411) [و صححہ ابن خزیمۃ (441) و ابن حبان (316) و للحدیث شواھد.]

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((إِذَا تَوَضَّأَ أَحَدُكُمْ فَأَحْسَنَ وُضُوءَہُ ثُمَّ خَرَجَ عَامِدًا إِلَی الْمَسْجِدِ فَلَا يُشَبِّكَنَّ بَيْنَ أَصَابِعِہِ فَإِنَّہُ فِي الصَّلَاة)) . رَوَاہُ أَحْمد وَأَبُو دَاوُد وَالتِّرْمِذِيّ وَالنَّسَائِيّ والدارمي

کعب بن عجرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جب تم میں سے کوئی شخص اچھی طرح وضو کر کے مسجد کے قصد سے روانہ ہو تو وہ (راستے میں) اپنے ایک ہاتھ کی انگلیاں دوسرے ہاتھ میں داخل نہ کرے،کیونکہ وہ (حکماً) نماز ہی میں ہے۔‘‘ حسن،رواہ احمد و الترمذی و ابوداؤد و النسائی و الدارمی۔