Sunan Al-Nasai Hadith 4644 (سنن النسائي)
[4644]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ،عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ،عَنْ جَابِرٍ قَالَ: أَدْرَكَنِي رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ وَكُنْتُ عَلَی نَاضِحٍ لَنَا سَوْءٍ،فَقُلْتُ: لَا يَزَالُ لَنَا نَاضِحُ سَوْءٍ يَا لَہْفَاہُ،فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((تَبِيعُنِيہِ يَا جَابِرُ؟)) قُلْتُ: بَلْ ہُوَ لَكَ يَا رَسُولَ اللہِ،قَالَ: ((اللہُمَّ اغْفِرْ لَہُ،اللہُمَّ ارْحَمْہُ،قَدْ أَخَذْتُہُ بِكَذَا وَكَذَا،وَقَدْ أَعَرْتُكَ ظَہْرَہُ إِلَی الْمَدِينَةِ)). فَلَمَّا قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ،ہَيَّأْتُہُ،فَذَہَبْتُ بِہِ إِلَيْہِ،فَقَالَ: ((يَا بِلَالُ،أَعْطِہِ ثَمَنَہُ)) فَلَمَّا أَدْبَرْتُ،دَعَانِي،فَخِفْتُ أَنْ يَرُدَّہُ،فَقَالَ: ((ہُوَ لَكَ))
حضرت جابر رضی اللہ تعالٰی عنہ نے فرمایا: رسول اللہﷺ مجھے ملے تو میں اپنے ایک پانی بھرنے والے بد مزاج اونٹ پر سوار تھا۔میں نے (افسوس کرتے ہوئے) کہا: افسوس! پانی کا نکما اونٹ ہمیشہ ہمارے پاس رہتا ہے۔نبی اکرمﷺ نے فرمایا: ’’اے جابر! کیا تو مجھے یہ اونٹ فروخت کرے گا؟ ’’میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ ویسے ہی آپ کی خدمت میں پیش ہے۔آپ نے دعا دی: ’’اے اللہ! اس کو معاف فرما۔اس پر رحم فرما۔‘‘ پھر فرمایا: ’’میں یہ اتنے اتنے میں خرید لیا۔ویسے میں مدینہ منورہ تک اس کی سواری کی تجھے اجازت دیتا ہوں۔‘‘ جب میں مدینہ منورہ پہنچا تو میں نے اس اونٹ کو تیار کیا اور آپ کے پاس لے گیا۔آپ نے فرمایا: ’’بلال! اس کی اس اونٹ کی قیمت دے دو۔‘‘ جب میں واپس مڑا تو مجھے بلایا۔مجھے خطرہ ہوا کہ آپ اونٹ واپس فرما دیں گے۔آپ نے فرمایا: ’’یہ اونٹ تیرا ہی ہے۔‘‘