Sunan Al-Nasai Hadith 4645 (سنن النسائي)
[4645]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی،قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو نَضْرَةَ،عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ قَالَ: كُنَّا نَسِيرُ مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ وَأَنَا عَلَی نَاضِحٍ،فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((أَتَبِيعُنِيہِ بِكَذَا وَكَذَا،وَاللہُ يَغْفِرُ لَكَ؟))،قُلْتُ: نَعَمْ،ہُوَ لَكَ يَا نَبِيَّ اللہِ،قَالَ: ((أَتَبِيعُنِيہِ بِكَذَا وَكَذَا،وَاللہُ يَغْفِرُ لَكَ))،قُلْتُ: نَعَمْ،ہُوَ لَكَ يَا نَبِيَّ اللہِ،قَالَ: ((أَتَبِيعُنِيہِ بِكَذَا وَكَذَا،وَاللہُ يَغْفِرُ لَكَ؟))،قُلْتُ: نَعَمْ،ہُوَ لَكَ،قَالَ أَبُو نَضْرَةَ: ((وَكَانَتْ كَلِمَةً يَقُولُہَا الْمُسْلِمُونَ،افْعَلْ كَذَا وَكَذَا وَاللہُ يَغْفِرُ لَكَ))
حضرت جابر رضی اللہ تعالٰی عنہ نے فرمایا: ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ چل رہے تھے۔میں اپنے پانی ڈھونے والے اونٹ پر سوار تھا۔رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’کیا تو اپنا یہ اونٹ مجھے اتنے اتنے میں فروخت کرے گا؟ اللہ تعالیٰ تیری مغفرت فرمائے۔‘‘ میں نے کہا: اللہ کے نبی! وہ آپ کا ہی ہے۔پھر فرمایا: ’’مجھے اتنے اتنے میں فروخت کرے گا؟ اللہ تعالیٰ تیری مغفرت فرمائے۔‘‘ میں نے کہا: اللہ کے نبی! یقینا یہ آپ کا ہی ہے۔آپ نے پھر فرمایا: ’’تو یہ اونٹ مجھے اتنے میں فروخت کرے گا؟ اللہ تعالیٰ تجھے معاف فرمائے۔‘‘ میں کہا: جی ہاں۔وہ آپ کا ہی ہے۔راوی ابو نضرہ نے کہا کہ (اللہ تجھے معاف کرے) ایک کلمہ ہے جو مسلمان عموماً کہتے تھے۔یو یہ کام کر لے،اللہ تجھے معاف کرے۔