Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 4648 (سنن النسائي)

[4648]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ،عَنْ مَالِكٍ،عَنْ نَافِعٍ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ،أَنَّ عَائِشَةَ،أَرَادَتْ أَنْ تَشْتَرِيَ جَارِيَةً تَعْتِقُہَا،فَقَالَ أَہْلُہَا: نَبِيعُكِہَا عَلَی أَنَّ الْوَلَاءَ لَنَا،فَذَكَرَتْ ذَلِكِ لِرَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَقَالَ: ((لَا يَمْنَعُكِ ذَلِكِ،فَإِنَّ الْوَلَاءَ لِمَنْ أَعْتَقَ))

حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ایک لونڈی کو خریدنے کا ارادہ کیا۔ان کا ارادہ اسے آزاد کرنے کا تھا۔اس لونڈی کے مالکان نے کہا: ہم لونڈی بیچ دیتے ہیں مگر ولا کا حق ہمیں حاصل ہو گا۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے یہ بات رسول اللہﷺ سے ذکر کی تو آپ نے فرمایا: ’’یہ شرط بیع میں رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔ولا اسی کو ملتی ہے جو (غلام کو) آزاد کرتا ہے۔‘‘