Sunan Al-Nasai Hadith 4673 (سنن النسائي)
[4673]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ،عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ،عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ،عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ أَنَّہُ سَمِعَ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ يَقُولُ عَامَ الْفَتْحِ،وَہُوَ بِمَكَّةَ: ((إِنَّ اللہَ وَرَسُولَہُ حَرَّمَ بَيْعَ الْخَمْرِ،وَالْمَيْتَةِ،وَالْخِنْزِيرِ،وَالْأَصْنَامِ))،فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللہِ،أَرَأَيْتَ شُحُومَ الْمَيْتَةِ،فَإِنَّہُ يُطْلَی بِہَا السُّفُنُ،وَيُدَّہَنُ بِہَا الْجُلُودُ،وَيَسْتَصْبِحُ بِہَا النَّاسُ؟ فَقَالَ: ((لَا،ہُوَ حَرَامٌ))،وَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ عِنْدَ ذَلِكَ: ((قَاتَلَ اللہُ الْيَہُودَ،إِنَّ اللہَ عَزَّ وَجَلَّ لَمَّا حَرَّمَ عَلَيْہِمْ شُحُومَہَا جَمَّلُوہُ،ثُمَّ بَاعُوہُ،فَأَكَلُوا ثَمَنَہُ))
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے رسول اللہﷺ کی فتح مکہ کے سال مکہ مکرمہ میں فرماتے سنا: ’’اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول(ﷺ) نے شراب،مردار،خنزیر اور بتوں کی خرید و فروخت حرام قرار دی ہے۔‘‘ آپ سے پوچھا گیا: اللہ کے رسول! ذرا مردار کی چربی کے بارے میں ارشاد فرمائیں؟ اس کے ساتھ کشتیاں لیپ کی جاتی ہیں۔اور یہ چمڑے کو ملی جاتی ہے اور لوگ اس سے روشنی حاصل کرتے ہیں۔آپ نے فرمایا: ’’نہیں،یہ حرام ہے۔‘‘ اس وقت رسول اللہﷺ نے یہ بھی فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ یہودیوں پر لعنت فرمائے کہ اللہ عزوجل نے جب ان پر چربی حرام فرما دی تو انھوں نے اسے پگھلا کر بیچا اور اس کی قیمت کھائی۔‘‘