Sunan Al-Nasai Hadith 4682 (سنن النسائي)
[4682]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ،قَالَ: أَنْبَأَنَا ابْنُ وَہْبٍ،قَالَ: حَدَّثَنِي اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ،وَعَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ،عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الْأَشَجِّ،عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللہِ،عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: أُصِيبَ رَجُلٌ فِي عَہْدِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ فِي ثِمَارٍ ابْتَاعَہَا،وَكَثُرَ دَيْنُہُ،فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((تَصَدَّقُوا عَلَيْہِ)) فَتَصَدَّقُوا عَلَيْہِ،وَلَمْ يَبْلُغْ ذَلِكَ وَفَاءَ دَيْنِہِ،فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((خُذُوا مَا وَجَدْتُمْ،وَلَيْسَ لَكُمْ إِلَّا ذَلِكَ))
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالٰی عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہﷺ کے دور مبارک میں ایک آدمی کے ان پھلوں کا نقصان ہوگیا جو اس نے خریدے تھے۔اس طرح اس پر بہت قرض چڑھ گیا۔رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’اس پر صدقہ کرو۔‘‘ لوگوں نے اس پر صدقہ کیا مگر اس سے اس کا پورا قرض ادا نہیں ہو سکتا تھا۔رسول اللہﷺ نے (اس کے قرض خواہوں سے) فرمایا: ’’جو ملتا ہے لے لو،تمھیں اور کچھ نہیں ملے گا۔‘‘