Sunan Al-Nasai Hadith 4683 (سنن النسائي)
[4683]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنِي ہَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللہِ،قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ،عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ،عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ،قَالَ: حَدَّثَنِي أُسَيْدُ بْنُ حُضَيْرِ بْنِ سِمَاكٍ: ((أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ قَضَی أَنَّہُ إِذَا وَجَدَہَا فِي يَدِ الرَّجُلِ غَيْرِ الْمُتَّہَمِ،فَإِنْ شَاءَ أَخَذَہَا بِمَا اشْتَرَاہَا،وَإِنْ شَاءَ اتَّبَعَ سَارِقَہُ،وَقَضَی بِذَلِكَ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ))
حضرت اسید بن حضیر بن سماک رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فیصلہ فرمایا کہ جب کوئی آدمی اپنی چیز ایسے شخص کے ہاتھ میں پائے جو مشکوک اور متہم نہ ہو،اگر وہ چاہے تو اس سے وہ چیز اتنی رقم دے کر جتنی کی اس نے خریدی ہے لے لے۔اور اگر چاہے تو (اصل) چور کا پیچھا کرے۔حضرت ابوبکر اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے بھی یہی فیصلہ فرمایا۔