Sunan Al-Nasai Hadith 4684 (سنن النسائي)
[4684]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ،قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ ذُؤَيْبٍ،قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ،عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ،وَلَقَدْ أَخْبَرَنِي عِكْرِمَةُ بْنُ خَالِدٍ،أَنَّ أُسَيْدَ بْنَ حُضَيْرٍ الْأَنْصَارِيَّ،ثُمَّ أَحَدَ بَنِي حَارِثَةَ أَخْبَرَہُ أَنَّہُ كَانَ عَامِلًا عَلَی الْيَمَامَةِ،وَأَنَّ مَرْوَانَ كَتَبَ إِلَيْہِ،أَنَّ مُعَاوِيَةَ كَتَبَ إِلَيْہِ: أَنَّ أَيَّمَا رَجُلٍ سُرِقَ مِنْہُ سَرِقَةٌ،فَہُوَ أَحَقُّ بِہَا حَيْثُ وَجَدَہَا،ثُمَّ كَتَبَ بِذَلِكَ مَرْوَانُ إِلَيَّ،فَكَتَبْتُ إِلَی مَرْوَانَ: ((أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ قَضَی بِأَنَّہُ إِذَا كَانَ الَّذِي ابْتَاعَہَا مِنَ الَّذِي سَرَقَہَا غَيْرُ مُتَّہَمٍ،يُخَيَّرُ سَيِّدُہَا،فَإِنْ شَاءَ أَخَذَ الَّذِي سُرِقَ مِنْہُ بِثَمَنِہَا،وَإِنْ شَاءَ اتَّبَعَ سَارِقَہُ،ثُمَّ قَضَی بِذَلِكَ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ))،فَبَعَثَ مَرْوَانُ بِكِتَابِي إِلَی مُعَاوِيَةَ،وَكَتَبَ مُعَاوِيَةُ إِلَی مَرْوَانَ: إِنَّكَ لَسْتَ أَنْتَ وَلَا أُسَيْدٌ تَقْضِيَانِ عَلَيَّ،وَلَكِنِّي أَقْضِي فِيمَا وُلِّيتُ عَلَيْكُمَا،فَأَنْفِذْ لِمَا أَمَرْتُكَ بِہِ،فَبَعَثَ مَرْوَانُ بِكِتَابِ مُعَاوِيَةَ،فَقُلْتُ: لَا أَقْضِي بِہِ مَا وُلِّيتُ بِمَا قَالَ مُعَاوِيَةُ
حضرت اسید بن ظہیر انصاری رضی اللہ تعالٰی عنہ جو کہ یمامہ کے گورنر تھے،نے بتایا کہ مجھے حضرت مروان نے لکھا کہ حضرت معاویہ رضی اللہ تعالٰی عنہ نے مجھے لکھا ہے کہ جس آدمی کی کوئی چیز چوری ہو جائے،وہ جہاں بھی اسے پا لے اس کا زیادہ حق دار ہے۔میں نے ان کو لکھا کہ نبی اکرمﷺ نے فیصلہ فرمایا تھا کہ جب چور سے خریدنے والا شخص مشکوک اور متہم نہ ہو تو اس چیز کے مالک کو اختیار ہے،چاہے تو قیمت دے کر وہ چیز لے لے اور چاہے تو چور کا پیچھا کرے،پھر حضرت ابوبکر،عمر اور عثمان رضی اللہ عنہم نے بھی یہی فیصلہ دیا۔حضرت مروان نے میرا خط حضرت معاویہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کی خدمت میں بھیج دیا۔حضرت معاویہ رضی اللہ تعالٰی عنہ نے مروان کو لکھا کہ تم یا اسید مجھ پر فیصلہ نافذ نہیں کر سکتے بلکہ میں اپنی حدود خلافت میں فیصلہ نافذ کرنے کا مجاز ہوں،اس لیے تم میرے حکم کے مطابق فیصلہ کرو۔حضرت مروان نے حضرت معاویہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کا خط مجھے بھیج دیا۔میں نے کہا: جب تک میں گورنر ہوں میں تو حضرت معاویہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کے اس قول کے مطابق فیصلہ نہیں کروں گا۔