Sunan Al-Nasai Hadith 4692 (سنن النسائي)
[4692]صحیح
صحیح بخاری
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ،قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ،عَنْ أَبِي الزِّنَادِ،عَنْ الْأَعْرَجِ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،عَنِ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((إِذَا أُتْبِعَ أَحَدُكُمْ عَلَی مَلِيءٍ فَلْيَتْبَعْ،وَالظُّلْمُ مَطْلُ الْغَنِيِّ))
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کسی (قرض خواہ) کو کسی مال دار شخص کے پیچھے لگایا جائے تو اسے پیچھے لگ جانا چاہیے۔(اگر اسے کسی مال دار شخص سے اپنا قرض وصول کرنے کی پیش کش کی جائے تو وہ یہ پیش کش قبول کر لے)۔ظلم یہ ہے کہ مالدار شخص ٹال مٹول (ادائیگی میں تاخیر) کرے۔‘‘