Sunan Al-Nasai Hadith 4698 (سنن النسائي)
[4698]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا عِيسَی بْنُ حَمَّادٍ،قَالَ: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ،عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ،عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ،عَنْ أَبِي صَالِحٍ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،عَنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّ رَجُلًا لَمْ يَعْمَلْ خَيْرًا قَطُّ،وَكَانَ يُدَايِنُ النَّاسَ،فَيَقُولُ لِرَسُولِہِ: خُذْ مَا تَيَسَّرَ،وَاتْرُكْ مَا عَسُرَ وَتَجَاوَزْ،لَعَلَّ اللہَ تَعَالَی أَنْ يَتَجَاوَزَ عَنَّا،فَلَمَّا ہَلَكَ قَالَ اللہُ عَزَّ وَجَلَّ لَہُ: ہَلْ عَمِلْتَ خَيْرًا قَطُّ؟ قَالَ: لَا. إِلَّا أَنَّہُ كَانَ لِي غُلَامٌ وَكُنْتُ أُدَايِنُ النَّاسَ،فَإِذَا بَعَثْتُہُ لِيَتَقَاضَی قُلْتُ لَہُ: خُذْ مَا تَيَسَّرَ،وَاتْرُكْ مَا عَسُرَ،وَتَجَاوَزْ لَعَلَّ اللہَ يَتَجَاوَزُ عَنَّا. قَالَ اللہُ تَعَالَی: قَدْ تَجَاوَزْتُ عَنْكَ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے منقول ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’ایک آدمی نے کبھی نیکی نہیں کی تھی۔وہ لوگوں سے لین دین کیا کرتا تھا۔وہ اپنے کارندے سے کہتا تھا کہ جو آسانی سے مہیا ہو سکے،لے لینا اور جس میں مقروض کو تنگی ہو،وہ چھوڑ دینا بلکہ معاف کر دینا۔امید ہے اللہ تعالیٰ بھی ہمیں معاف کرے گا،پھر جب وہ فوت ہوگیا تو اللہ تعالیٰ نے اسے فرمایا: کیا تو نے کبھی کوئی نیکی کی ہے؟ اس نے کہا: نہیں،مگر میرا ایک غلام تھا اور میں لوگوں سے لین دین کیا کرتا تھا۔جب میں اسے وصولی کے لیے بھیجتا تھا تو میں اسے کہتا تھا: جو آسانی سے مل جائے،لے لینا اور جس میں دینے والے کو تنگی ہو،چھوڑ دینا اور معاف کر دینا۔شاید اللہ تعالیٰ ہمیں معاف فرما دے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا: جا میں نے تجھے معاف کر دیا۔‘‘