Sunan Al-Nasai Hadith 4699 (سنن النسائي)
[4699]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ،قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَی،قَالَ: حَدَّثَنَا الزُّبَيْدِيُّ،عَنْ الزُّہْرِيِّ،عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ اللہِ،أَنَّہُ سَمِعَ أَبَا ہُرَيْرَةَ يَقُولُ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: كَانَ رَجُلٌ يُدَايِنُ النَّاسَ،وَكَانَ إِذَا رَأَی إِعْسَارَ الْمُعْسِرِ قَالَ لِفَتَاہُ: تَجَاوَزْ عَنْہُ،لَعَلَّ اللہَ تَعَالَی يَتَجَاوَزُ عَنَّا،فَلَقِيَ اللہَ فَتَجَاوَزَ عَنْہُ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: ’’ایک آدمی لوگوں سے لین دین کیا کرتا تھا۔جب وہ کسی تنگ دست کی تنگ دستی دیکھتا تو اپنے نوکر سے کہتا تھا کہ اسے معاف کر دو شاید اللہ تعالیٰ ہمیں معاف کر دے۔پھر (وفات کے بعد) وہ شخص اللہ تعالیٰ کے سامنے حاضر ہوا تو اللہ تعالیٰ نے اسے معاف فرما دیا۔‘‘