Sunan Al-Nasai Hadith 4705 (سنن النسائي)
[4705]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ،قَالَ: أَنْبَأَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ،عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ،عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ،عَنْ جَابِرٍ قَالَ: ((قَضَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ بِالشُّفْعَةِ فِي كُلِّ شَرِكَةٍ لَمْ تُقْسَمْ رَبْعَةٍ،وَحَائِطٍ لَا يَحِلُّ لَہُ أَنْ يَبِيعَہُ حَتَّی يُؤْذِنَ شَرِيكَہُ،فَإِنْ شَاءَ أَخَذَ،وَإِنْ شَاءَ تَرَكَ،وَإِنْ بَاعَ وَلَمْ يُؤْذِنْہُ فَہُوَ أَحَقُّ بِہِ))
حضرت جابر رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ہر مشترک چیز میں حق شفعہ قرار دیا ہے بشرطیکہ وہ تقسیم نہ ہوئی ہو۔گھر ہو یا کھیت ہو یا باغ۔کسی ایک شریک کو اپنا حصہ بیچنے کی اجازت نہیں حتی کہ اپنے شریک کو مطلع کرے۔چاہے وہ لے لے،چاہے نہ لے۔لیکن اگر اسے اطلاع کیے بغیر بیچ ڈالا تو شریک اس کا زیادہ حق دار ہوگا۔‘‘