Sunan Al-Nasai Hadith 4763 (سنن النسائي)
[4763]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ،قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ،قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ،عَنْ قَتَادَةَ،عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَی،عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ،أَنَّ رَجُلًا عَضَّ آخَرَ عَلَی ذِرَاعِہِ فَاجْتَذَبَہَا،فَانْتَزَعَتْ ثَنِيَّتَہُ،فَرُفِعَ ذَلِكَ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَأَبْطَلَہَا وَقَالَ: ((أَرَدْتَ أَنْ تَقْضَمَ لَحْمَ أَخِيكَ كَمَا يَقْضَمُ الْفَحْلُ؟))
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے دوسرے کے بازو پر کاٹ کھایا۔اس نے اپنا بازو کھینچا تو اس (کاٹنے والے) کا سامنے والا دانت گر گیا۔یہ مقدمہ نبی اکرمﷺ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔آپ نے دانت کا کوئی معاوضہ نہیں دلوایا بلکہ فرمایا: ’’تیرا مقصد یہ ہے کہ تو اونٹ کی طرح اپنے بھائی کا گوشت چباتا رہتا؟ (اور وہ کچھ بھی نہ کرتا)۔‘‘