Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 4764 (سنن النسائي)

[4764]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی،قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ،قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ،عَنْ قَتَادَةَ،عَنْ زُرَارَةَ،عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: قَاتَلَ يَعْلَی رَجُلًا فَعَضَّ أَحَدُہُمَا صَاحِبَہُ،فَانْتَزَعَ يَدَہُ مِنْ فِيہِ،فَنَدَرَتْ ثَنِيَّتُہُ،فَاخْتَصَمَا إِلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: ((يَعَضُّ أَحَدُكُمْ أَخَاہُ كَمَا يَعَضُّ الْفَحْلُ؟ لَا دِيَةَ لَہُ))

حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ حضرت یعلی رضی اللہ تعالٰی عنہ کا ایک آدمی سے جھگڑا ہوگیا تو ان میں سے ایک نے دوسرے کو دانت کاٹا۔اس نے اس کے منہ سے اپنا ہاتھ کھینچا تو کاٹنے والے کا سامنے والا دانت گر گیا۔وہ دونوں یہ جھگڑا رسول اللہﷺ کے پاس لے آئے تو آپ نے (غصے سے) فرمایا: ’’کیا تم میں سے ایک آدمی اپنے بھائی کو اونٹ کی طرح چباتا ہے؟ جاؤ اس دانت کی کوئی دیت نہیں۔‘‘