Sunan Al-Nasai Hadith 4765 (سنن النسائي)
[4765]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ،قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللہِ،عَنْ شُعْبَةَ،عَنْ قَتَادَةَ،عَنْ زُرَارَةَ،عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ،أَنَّ يَعْلَی قَالَ: فِي الَّذِي عَضَّ فَنَدَرَتْ ثَنِيَّتُہُ،إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((لَا دِيَةَ لَكَ))
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت یعلی رضی اللہ تعالٰی عنہ نے اس آدمی کے بارے میں جس نے دوسرے کو کاٹا تھا جس سے اس کا دانت گر گیا تھا،فرمایا کہ نبی اکرمﷺ نے (اس جیسے مقدمے میں) فرمایا تھا: ’’جاؤ تجھے کوئی دیت نہیں ملے گی۔‘‘