Sunan Al-Nasai Hadith 4766 (سنن النسائي)
[4766]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْمُبَارَكِ،قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو ہِشَامٍ،قَالَ: حَدَّثَنَا أَبَانُ،قَالَ: حَدَّثَنَا قَتَادَةُ،قَالَ: حَدَّثَنَا زُرَارَةُ بْنُ أَوْفَی،عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ،أَنَّ رَجُلًا عَضَّ ذِرَاعَ رَجُلٍ،فَانْتَزَعَ ثَنِيَّتَہُ،فَانْطَلَقَ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ ذَلِكَ لَہُ،فَقَالَ: ((أَرَدْتَ أَنْ تَقْضَمَ ذِرَاعَ أَخِيكَ كَمَا يَقْضَمُ الْفَحْلُ؟)) فَأَبْطَلَہَا
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے دوسرے آدمی کے بازو پر دانت کاٹا جس کے نتیجے میں اس کا سامنے والا دانت اکھڑ گیا۔وہ نبی اکرمﷺ کے پاس گیا اور آپ سے اس کا تذکرہ کیا۔آپ نے فرمایا: ’’تیرا مقصد یہ ہے کہ تو اپنے بھائی کا بازو اونٹ کی طرح چباتا رہتا۔‘‘ پھر آپ نے اس کا کوئی معاوضہ نہ دلوایا۔