Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 4767 (سنن النسائي)

[4767]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا مَالِكُ بْنُ الْخَلِيلِ،قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ،عَنْ شُعْبَةَ،عَنْ الْحَكَمِ،عَنْ مُجَاہِدٍ،عَنْ يَعْلَی ابْنِ مُنْيَةَ،أَنَّہُ قَاتَلَ رَجُلًا،فَعَضَّ أَحَدُہُمَا صَاحِبَہُ،فَانْتَزَعَ يَدَہُ مِنْ فِيہِ،فَقَلَعَ ثَنِيَّتَہُ،فَرُفِعَ ذَلِكَ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: ((يَعَضُّ أَحَدُكُمْ أَخَاہُ كَمَا يَعَضُّ الْبَكْرُ؟)) فَأَبْطَلَہَا

حضرت یعلی ابن منیہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ میں ایک آدمی سے لڑ پڑا۔ہم میں سے ایک نے دوسرے کو دانت کاٹا تو اس نے اپنا ہاتھ اس کے منہ سے کھینچا اور اس کا دانت اکھیڑ دیا۔یہ مقدمہ نبی اکرمﷺ کی خدمت میں پیش کیا گیا تو آپ نے فرمایا: ’’تم میں سے ایک آدمی اپنے بھائی کو اس طرح کاٹتا ہے،جیسے اونٹ؟‘‘ پھر آپ نے اسے باطل اور لغو قرار دیا۔(اس کے دانت کا کوئی معاوضہ نہیں دلوایا۔))